پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

ہماری ویب  |  Oct 08, 2022

پاکستان، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 148 رنز کا ہدف دیا جس کو گرین شرٹس نے 10 گیند قبل ہی حاصل کرلیا

پاکستان کی جانب سے آغاز کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے کیا۔ پہلی وکٹ 36 کے سکور پر گری جس میں محمد رضوان صرف 5 رنز بنا سکے اور ٹم ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ پھر شان مسعود کیچ آؤٹ ہوگئے تھے۔ ان کے بعد نائب کپتان شاداب خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 22 بالز پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ 2 چھکے اور 2 چوکے بھی لگا ڈیے۔ بابراعظم نے 79 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، اور مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے 36، کپتان کین ولیمسن 31، گلین فلیپس 18، مارک چیپمین 32، جیمز نیشم 5، مائیکل بریس ویل صفر، ایش سوڈھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More