کینسر نہیں ہے بلکہ ۔۔ آصف علی زرداری کی طبیعت سے متعلق ڈاکٹروں کا اہم بیان سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Oct 08, 2022

پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

آصف علی زرداری کا علاج کرنے والے خصوصی ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت اب مزید بہتر ہونی شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایہ کہ سابق صدر کے نظام تنفس کی فزیو کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کیا گیا۔

سابق صدر ایک ماہ سے بیمار ہیں جبکہ ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔

وہیں آصف زرداری کے بیرونی ملک علاج کروانے کے حوالے سے غیر ملکی ڈاکٹروں کا یہ کہنا تھا کہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More