آصف علی زرداری پاکستانی سیاست کا ایک مشہور نام۔ گزشتہ دنوں ان کی صحت سے متعلق کئی خبریں زیر گردش تھیں مگر اب ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا ایک بیان منظرعام پر آ گیا ہے۔ جس میں انہوں نے ان تمام خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔
اور کہا کہ ان کی صحت بہت اچھی ہے، انہیں بس کچھ دنوں میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیں گے۔ یاد رہے کہ 27 ستمبر کو آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔
اور تو اور آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ملک پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری پچھلے ایک ماہ سے بیمار ہیں، ان کے ذاتی معالج اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال انہیں بیرون ملک علاج کی ضرورت نہیں۔