غلطی کرنا مہنگا پڑ گیا ۔۔ مشہور کھلاڑی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا، مگر کیوں؟

ہماری ویب  |  Oct 04, 2022

ورلڈ کپ کے قریب آتے ہی جہاں ٹیمیں تیاریاں اور پریکٹس میں مگن ہیں، وہیں اب کچھ ایسی خبریں آ رہی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ورلڈ کپ کی اہم ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سےدو کھلاڑیوں کو بطور سزا ورلڈ کپ سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی شمرون ہٹمائر ری نے وہ اہم فلائٹ مس کر دی جو کہ ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا جا رہی تھی۔

شمرون ہٹمائر ری فیملی وجوہات کی بنا پر نہ جا سکے تھے، جس کے بعد بورڈ سے فلائٹ ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد 1 اکتوبر کو فلائٹ جانا تھی، تاہم وہ بھی مس کر دی۔

جس کے بعد ویسٹ انڈین بورڈ نے کھلاڑی ک واپس گھر بٹھا دیا اور ان کے متبادل کے طور پر شامر بروکس کو اسکواڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔

اس حوالے سے ویسٹ انڈین بورڈ نے آئی سی سی کو بھی مطلع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More