اس وقت انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا سنسنی خیز میچ جا ری ہے جس میں محمد رضوان نے بہترین کھیلنے والے کھلاڑی کو بہت ہی اعلیٰ طریقے سے آؤٹ کر دیا ہے، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ بن ڈکٹ نامی انگلینڈ کے کھلاڑی پاکستانی باولرز کی جم کر دھلائی کر رہے تھے تو جیسے محمد افتخار باؤلنگ پر آئے، گیند کھلاڑی سے کھیلی نہ گئی۔
جس پر وکٹ کے پچھے رضوان کے ہاتھوں میں جانے کی بجائے اوپر کی جانب اٹھ گئی تو انہوں نے اپنے ایک ہاتھ سے بہت ہی تیزی سے گیند کو پکڑ کر وکٹ پر مار دیا۔
واضح رہے کہ اب انگلینڈ نے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ اب مہمان ٹیم کی کھیلنے کی باری مکمل ہو گئی ہے مگر پاکستان کے شہزادے رضوان کی یہ نایاب ویڈیو اب تک لاکھوں دنیا دیکھ چکی ہے۔