ہماری ویب | Oct 02, 2022
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے مریم نواز سے اپنے کیے کی معافی مانگ لی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تو شبلی فراز نے ایسی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں عمران خان اپنے کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ کچھ دیر بعد میمز کا سلسلہ شروع ہوا اور مریم نواز کی تصویر اسی تصویر میں لگا دی گئی۔ شیریں مزاری نے اسی تضحیک آمیز میم کو اپنے ٹوٹر پر ری ٹوئٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ “جب آپ خوف کے بت توڑ دیں تو حکومت اور اس کی پُتلیاں نچانے والے کام یاب نہیں ہو سکتے:
سابق وزیر انسانی حقوق کے اس قطعی غیر اخلاقی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد شیریں مزاری نے اپنے غیر اخلاقی ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔ شیریں مزاری نے لکھا کہ وہ غلط تصویر پوسٹ کرنے پر مریم نواز سے معافی مانگتی ہیں لیکن اپنے تبصرے پر قائم ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More