انشاء اللہ ۔۔ مشہور فٹبالر رونالڈو نے مسلمانوں کے دل کیسے جیتے؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Oct 02, 2022

کرسٹیانو رونالڈر سب ہی کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، چاہے اپنے گولز کی بنا پر یا پھر اپنے اخلاق کی بنا پر۔

تاہم اس بار ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں وہ مسلمانوں کا دل جیت رہے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ سوشل میڈیا پر رونالڈو لائیو آئے ہوئے تھے اور اسی دوران وہ صارفین اور مداحوں سے بات چیت بھی کر رہے تھے۔

اسی دوران کسی نے مشہور باکسر خبیب کے بارے میں سوال کیا، جس پر رونالڈو نے فورا کا بالکل بالکل خبیب ہی جیتے گا، میرا بھائی۔

ساتھ ہی رونالڈو نے مسلمانوں کے دل کچھ اس طرح جیتے کہ آگے انہوں نے انشاء اللہ بھی بولا، عام طور پر انشاء اللہ ہر مسلمان بولتا ہے، جس کا مطلب ہے اگر اللہ نے چاہا۔

چونکہ ہر کام میں اللہ کی مصلحت ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ مسلمان انشاء اللہ ضرور لگاتے ہیں۔ جبکہ رونالڈو کا انشاء اللہ بولنا بھی مسلمانوں کو بھا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More