پاکستان نے سنسنی خیز میچ میں انگلینڈ کو دھول چٹا دی جس پر ہر پاکستانی خوشی سے نڈھال ہے۔ جہاں بچے اور جوانوں کا گراؤنڈ میں رش دیکھنے کو ملا وہاں ہی اس کھیل کے کچھ ایسے دیوانے بھی تشریف لائے ہوئے تھے جن کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔
جی ہاں بالکل میچ سے قبل ایک عبد الباسط نامی ایک شہری کو گراؤنڈ کے باہر دیکھا گیا جوکہ معذور تھا مگر اس کے حوصلے جوان تھے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے بچپن سے ہی گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کا بہت شوق تھا اور چاہتا ہوں کہ آج بابر اعظم سنچری بنائے کیونکہ بابر اور شاہین میرے من پسند کھلاڑی ہیں۔
یہی نہیں ان کے بڑے بھائی کہتے ہیں کہ میں اپنے چھوٹے بھائی کو پی ایس ایل ہو یا پھر یہ سیریز مختصراََ جو بھی میچ کراچی میں ہوتا ہے دیکھانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان کی بہترین جیت کے بعد اب ایک بابر اعظم کی مداح کی تصویر بھی گردش کر رہی ہے جو کہتی ہیں کہ وہ ان سے شادی کی خواہشمند ہیں کیونکہ ان کی والدہ اب ان کیلئے رشتہ تلاش کر رہی ہیں۔
یہ لڑکی مزید کہتی ہیں کہ میں انہیں اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ بہت اچھا کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا ہے۔