آخر کار میچ جیت ہی لیا ۔۔ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی

ہماری ویب  |  Sep 25, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج چوتھا میچ کراچی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ خُدا خُدا کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ اس میچ میں پاکستان کے محمد آصف اور حارث رؤف نے بہترین کھیل پیش کیا۔ ہر میچ کی طرح اس میچ میں بھی محمد رضوان نے شاندار کھیل پیچ کرکے عوام کا دل جیت لیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جییتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 166 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جس پر پاکستان کے صرف 4 کھلاڑی آؤٹ تھے۔ جواب میں انگلینڈ نے اپنا کھیل شروع کیا اور پوری ٹیم 166 رنز سے پہلے ہی آؤٹ ہوگئی۔ حارث رؤف نے 19 ویں اوور میں بہترین بالنگ کرو اکر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ،حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کیں۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان کا 200 میچ تھا اور یہ پہلی ٹیم ہے جس نے اپنا 200 واں ٹی 20 میچ کھیلا اور فتح سمیٹی۔ ایک سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان کی جیت پر شائقینِ کرکٹ بھی بہت زیادہ خوش ہیں۔

خیال رہے کہ 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے 4 میچز کراچی میں ہو چکے ہیں اب باقی 3 لاہور میں ہوں گے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر انجری کی وجہ سے کراچی میں ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کرسکے، اس دوران کپتانی کے فرائض معین علی انجام دیے۔

کپتان بابر اعظم 28 گیندوں پر 36 رنز، شان مسعود 21، خوشدل شاہ صرف 2 رنز ، جبکہ رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور 67 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مگر آصف علی نے سب کے دل جیت لیے یہ 3 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More