ہماری ویب | Sep 25, 2022
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جب سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر ٹکٹوں کی چیکنگ ہوئی تو معلوم ہوا کہ کئی ایسے لوگ ہیں جن کے پاس جعلی ٹکٹس موجود ہیں۔
جب پولیس نے ان سے تفصیلات حاصل کیں تو ایک جعلی ٹکٹ بیچنے والے کی نشاندہی ہوئی اور موقع پر ہی پولیس نے اس ملزم کو گرفتار کرلیا۔ عزیز بھٹی تھانے کے ایس ایچ او عدیل افضال کے مطابق ملزم سودھیش رضا کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 420 کے تحت ایف آئی آر نمبر 206 درج کی گئی جبکہ جعلی ٹکٹ رکھنے والے شائقین کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More