ہماری ویب | Sep 25, 2022
کرکٹر محمد حفیظ نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ ساتھ ہی انہیں غلافِ کعبہ یعنی کسوہ کو خود اپنے ہاتھوں سے سینے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ: " الحمدللّٰہ، فیملی کے ساتھ عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اللّٰہ قبول فرمائے، آمین! اللّٰہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو زندگی میں ایک بار اس زمین کی سب سے خوبصورت اور بابرکت جگہ مکہ کی زیارت نصیب فرمائے۔ "
حفیظ نے غلافِ کعبہ سینے کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں خوش نصیب ہوں مجھے یہ موقع ملا۔
محمد حفیظ کی فیملی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، ہر کوئی انہیں مبارکباد پیش کر رہا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More