ہماری ویب | Sep 25, 2022
قومی کھلاڑی عثمان شنواری کو اپنی صحت سے متعلق عوام کو خود ہی آگاہ کرنا پڑ گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ اب سے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے مگر یہ سب جھوٹ تھا۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں بلکل ٹھیک ہوں، اللہ کے شکر ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہ ڈالا کہ ابھی لوگ میری فیملی کو کالز کر رہے ہیں۔
اس لیے اتنی بڑی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں، شکریہ۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More