بابا ہم آپ کے لیے دعا کر رہے تھے۔۔ محمد رضوان کی اپنی ننھی بیٹیوں کے ساتھ گھل مل جانے کی خوبصورت ویڈیو آپ کو گرما دے گی

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز محمد رضوان ایک شاندار کھلاڑی ہونے کے ساتھ ایک اچھے انسان بھی ہیں جن کی عادتیں لوگوں کے دلوں کو چھو لیتی ہیں۔

وہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنی ننھی بیٹیوں سے گھلتے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو گزشتہ روز ہونے والے میچ میں جیتنے کے بعد کی ہے جب محمد رضوان پوسٹ میچ کی تقریب کے وقت میدان میں موجود ہوتے ہیں اور اچانک ان کی دو چھوٹی بیٹیاں اپنے والد کے پاس دوڑتے ہوٸے آکر ان سے لپک جاتی ہیں۔

محمد رضوان کی ایک صاحبزادی کو ویڈیو میں یہ کہتے سنا جاتا ہے کہ بابا ہم آپ کے لیے دعا کر رہے تھے۔ جس پر محمد رضوان خوش ہوکر بیٹیوں کو گلے سے لگا لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More