بابر اور رضوان تو اپنے لیے کھیلتے ہیں ۔۔ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے باوجود دونوں کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2022

کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کراچی صٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 10 وکٹوں سے میچ جیتا اور زیرو کے نقصان پر 200 رنز کا ہدف صرف 2 کھلاڑیوں بابر اعظم اور محمد رضوان نے پورا کرلیا۔

بابر اعظم کی پچھلے میچوں کی پرفارمنس پر لوگ انہیں تنیقد کا نشانہ بنا رہے تھے کہ بابر زیرو بن گئے ہیں یہ اب ہیرو نہیں رہے اور رضوان ۔۔۔ لیکن دوسرے میچ میں بابر ان ایکشن نظر آئے اور محمد رضوان کے ساتھ مل کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مگر چونکہ ہماری عوام کو تنقید کا نشانہ بنانے کا شاید شوق زیادہ ہے انہوں نے پھر سے بابر کو ٹرول کا نشانہ بنایا تو جواب میں شاہین کا شاہ آفریدی پیچھے نہ رہے انہوں نے کہا کہ:

" یہ وقت بابر اعظم اور محمد رضوان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا ہے۔ دونوں کھلاڑی اتنے خود غرض ہیں، صرف اپنے لیے ہی کھیلتے ہیں اگر ٹھیک سے کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ختم ہوجانا چاہیے تھا، مگر یہ آخری اوور تک لے گئے۔ مگر پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس حیرت انگیز کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔ "

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More