اچانک اسٹیڈیم میں اذان کی آواز نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا تھا ۔۔ انگلینڈ اور آسٹریلوی ٹیموں کو پاکستان کیسا لگا؟ پاکستانیوں کے دل جیتے لیے

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

پاکستان میں ان دنوں سیاست کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے بھی چرچے ہیں، کیونکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان آئے ہوئے ہیں، جو یہاں ٹی ٹوئٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ غیر ملکی کرکٹ ٹیم نے کیسے اذان کی آواز سُن کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

آسٹریلوی ٹیم جن دنوں پاکستان آئی ہوئی تھی ان دنوں پاکستان میں ایک الگ ہی ماحول تھا، سیلاب کی صورتحال بھی نہیں تھا، اور مہنگائی بھی اس طرح نہیں ہوئی تھی، تاہم کرکٹ کے فینز خوب انجوائے کر رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ایک ایسا بیان وائرل ہے جس میں وہ اذان کا احترام کر رہے ہیں۔ عام طور پر جب کوئی کھلاڑی ایسا کرتا ہے تو اسے توجہ مل ہی جاتی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کچھ ایسے جذبات محسوس کیے ہیں جو کہ ناقابل بیان ہیں، انہیں میں سے ایک ہے اذان۔ کھلاڑی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے مگر دور سے بھی اذان کی آواز انہیں سنائی دے رہی تھی، اسی دوران ایک ایسی خاموشی کو محسوس کیا جس نے انہیں کافی اچھا احساس دلایا۔

کھلاڑی اس لمحے کو کول مومنٹ یعنی اطمینان بخش لمحے سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ واضح رہے اس سے پہلے میچ جیتنے پر آسٹریلوی ٹیم روایتی جشن منا رہی تھی جس میں شراب کا استعمال کیا جا رہا تھا مگر پیٹ نے یہ کہہ کر شراب کے جشن کو رکوا دیا کہ ساتھی مسلمان کھلاڑی کو یہ پسند نہیں ہے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم نے بھی پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں، انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا بھی اعلان کیا، ساتھ ہی جب ٹیم نے پاکستان کی زمین پر پہلا قدم رکھا، تو ان کے چہروں پر موجود مسکراہٹ نے واضح کر دیا تھا کہ انہیں ایک ایسی خوشی اور احساس ہو رہا ہے جو انہوں نے کبھی نہیں محسوس کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More