اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ والد کا علاج کرواتے ۔۔ غریب پیدا ہونے والا رونالڈو امیر ترین انسان کیسے بنا؟

ہماری ویب  |  Sep 20, 2022

دنیا میں ایسی کئی شخصیات ہیں، جو کہ اپنے عالمی توجہ اور شہرت حاصل کر لیتی ہیں، انہی میں سے ایک ہیں کرسٹیانو رونالڈو۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو انہی سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

رونالڈو کا شمار دنیا کے بہترین فٹ بالرز میں ہوتا ہے، ایک مشکل زندگی کے سے ایک کامیاب فٹ بالر بننے کا سفر اگرچہ آسان نہیں تھا، تاہم رونالڈو نے ہر موقع پر ثابت کیا کہ انسان کی ہمت، جستجو، لگن اور محنت اسے کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتی۔

دنیا کی رونق اور شہرت حاصل کرنے والے رونالڈو اگرچہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل تو ہیں، تاہم اب بھی ان کا دل پہلے ہی کی طرح ہیں، ماضی کو یاد کر کے جب وہ غربت کی زندگی گزار رہے تھے تب تو والدین کو ایک عالیشان زندگی نہ دے سکے، اور اس دوران ان کے والد بھی چل بسے، لیکن ان کی والدہ نے بیٹے کے خواب کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔

سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی سمجھا جانے والا رونالڈو اپنے بہترین اخلاق، صلاحیتوں کی بنا پر دنیا بھر میں توجہ حاصل کرتا گیا، یہاں تک کہ عالمی برانڈز جن میں بالوں کا شیمپو بھی شامل ہے، کی تشہیر میں بھی دکھائی دینے لگا، دوسری جانب رونالڈو نے ایک جوتے بنانے والی عالمی کمپنی سے بھی معاہدہ کیا جو کہ مفید ثابت ہوا۔

اب رونالڈو اپنے انسٹاگرام پوسٹ کا معاوضہ اتنا لیتے ہیں کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔348 ملین فالوورز رکھنے والے رونالڈو ایک پوسٹ کا ا ملین ڈالرز لیتے ہیں یعنی جو کہ 2 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اگرچہ غربت میں وہ والد کو نہیں بچا سکا تاہم 2007 میں رونالڈو معاشی طور پر اتنے مستحکم تھے کہ خوشگوار زندگی گزار سکیں، تب ہی ان کی والدہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ہو گئیں، والدہ دولورس الویرو ان دنوں کینسر سینٹر پرتگال میں زیر علاج تھیں۔

ماں کو بچانے کے لیے بیٹے ہر ممکن کوشش کی اور یوں ماں کا سایہ ان پر سلامت ہے، تاہم ماں کو بچانے پر رونالڈو کینسر سینٹر کے بے حد مشکور ہیں، اسی لیے انہوں نے ادارے کو 12 لاکھ یورو یعنی 2 کروڑ سے زائد کی رقم عطیہ کی تھی۔

چونکہ رونالڈو کے والد شراب کی زیادتی کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے، تو ان کے بڑے بھائی بھی اسی طرف گامزن ہو گئے تھے اور خدشہ تھا کہ بڑا بھائی بھی والد کی طرح یوں ہی چلا جائے گا، تو اس سلسلے میں رونالڈو نے ایک اہم قدم اٹھایا اور بھائی کو ہر اس موقع پر مدعو کرتے جہاں عالمی توجہ ہوتی، جس سے بھائی کا ذہن بھی تبدیل ہوا۔

دوسری جانب فلسطین میں جاری بمباری اور ظلم و ستم پر بھی بچوں کے لیے رونالڈو آواز اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں، اس سلسلے میں رونالڈو نے ایک ایسے ہی یتیم فلسطینی بچے کی خواہش پوری کی، جس کے ماں باپ اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گئے تھے۔

5 سالہ احمد کی خواہش تھی کہ وہ عالمی فٹ بال اسٹار رونالڈو سے ملاقات کرے، اور جب رونالڈو تک اس معصوم یتیم بچے کی خواہش پہنچی تو رونالڈو نے اپنے خرچے پر احمد کو اپنے پاس بلایا، شہر کا دورہ بھی کرایا اور وقت بھی بتایا۔

بچے کی حالت دیکھ کر اگرچہ رونالڈو افسردہ بھی ہوئے تاہم حوصلہ دینے اور ہمت دینے میں بھی آگے آگے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More