آج کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ کافی پرجوش ہیں۔
صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں بلکہ پاکستانی کھلاڑی بھی انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ میچ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی اسٹیڈیم میں بھرپور انداز سے پریکٹس جاری ہے جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں کی کیچ پکڑنے کی پریکٹس کی جارہی تھی جس میں کپتان بابراعظم ، افتخار احمد، محمد نواز ، شان مسعود ، نسیم شاہ، حارث رؤف اور دیگر کھلاڑی کیچ کی پریکٹس میں مصروف دکھائی دیئے۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔