پاکستانی ٹیم نے تو اس جرسی کی شان بڑھا دی ہے۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحئیح سنا ہے کیونکہ پی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی جرسی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
اس ضمن میں پی سی بی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہم شاداب خان، بابر اعظم اور نسیم شاہ کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔ ایک طرف تو بابر اعظم اپنی شاندار بیٹنگ کے جو ہر دکھا رہے ہیں تو دوسری طرف لوگوں کو اپنی انگلی کے اشارے سے چپ کروا رہے ہیں۔
جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی پرفارمنس سے سب کو خاموش کروائے گی۔مزید یہ کہ شاداب خان ہمیشہ کی طرح اپنی گیند بازی اور فیلڈنگ کے جو ہر دکھا رہے ہیں تو نسیم شاہ اپنی تیز باؤلنگ سے حریف ٹیموں کے چھکے چھڑاتے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس جرسی کے رنگوں میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ کا خوب استعمال کیا گیا ہے یہی نہیں اس مرتبہ ڈیزائن بھی کافی مختلف ہے مثلاََ ٹی شرٹ پر تیز اور ہلکے سبز رنگ کی دھاریاں بنی ہوئی ہیں، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ آپکو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کیلئے بھی نئی یونیفارم متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس نئی جرسی میں کھالڑیوں کا نام اور ٹی شرٹ کے پیچھے لکھئ گئے نمبرز پانی میں ڈوبے ہوئے دیکھائے گئے۔
یہ کام صرف اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ اپنے سیلاب میں پھنسے بھائیوں سے اظہار یک جہتی کی جا سکے۔
اس سے پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سیلاب متاثرین گراؤند میں مفت میچ دیکھ سکیں گے اور ان کو پولیس فری میں گراؤنڈ تک لائے گی بھی، بس انہیں 15 پر کال کرنی ہو گی۔