ملک میں ہر طرف سیلاب کی تباہ کاریاں جا ری ہیں یہی وجہ ہے کہ اب کراچی پولیس نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک بڑا اقدام کیا ہے اور وہ اقدام یہ ہے کہ سیلاب متاثرین پاکستان اور انگلینڈ کے میچز اب گراؤنڈ میں دیکھ سکیں گے، وہ بھی مفت۔
یہی نہیں اس حوالے سے ڈی آئی جی مقصود میمن( ایس ایس یو) کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی اجازت سے اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تو اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں انہیں مفت ٹرانسپورٹ بھی فراہم کریں گے۔ اس لیے سیلاب متاثرین 15 پر کال کریں انہیں پولیس گراونڈ تک لے کر آئے گی۔
یاد رہے کہ 17 سال بعد پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ سیریز کے ابتدائی میچز کراچی جبکہ بقیہ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے اور یہ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہو نگے۔