انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، جہاں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔
لیکن اس سب میں انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس وقت دلچسپی حاصل کی جب کھلاڑیوں سے سوالات کیے گئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان کے دورے پر انگلینڈ کرکٹ کی بی ٹیم آئی ہے۔
معین علی کی پریس کانفرس نے سب کی توجہ حاصل کر لی تھی، جبکہ قائم مقام کپتان نے واضح کیا کہ جونی بیریسٹو، جوفرا آرچر اور بین اسٹوک انجری کے باعث سیریز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ کرس ووکس اور مارک ووڈ انجری کے باعث کافی عرصے بعد واپس آ رہے ہیں، دوسری جانب اس تشویش کا اظہار بھی کر دیا کہ ہم اپنے فاسٹ بالرز کو احتیاط سے استعمال کر رہے ہیں۔ اگر فاسٹ بالر تیار ہو گئے تو میچ میں لے آئیں گے۔