15 منٹ کا راستہ اب ہوگا 2 گھنٹے میں پورا ۔۔ کراچی اور لاہور والے ہو جائیں تیار ! پاک انگلینڈ میچ کے دوران ٹریفک پلان کیا ہوگا؟ عوام پریشان

ہماری ویب  |  Sep 16, 2022

17 سال بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکتسان کی سرزمین پر قدم رکھ چکی ہے۔ یہ پاکستانیوں کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کیونکہ حالیہ دور میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا قیام ملکی عزت و وقار کیلئے کس حد تک ضروری ہے یہ سب ہی جانتے ہیں۔

انگلینڈ کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم 7 ٹی 20 میچز کھیلے گی جس میں سے 4 کراچی جبکہ 3 لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ کراچی میں ہونے والی میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلیں جائیں گے۔ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

15 ستمبر کو انگلش ٹیم کی کراچی آمد نے سب کو خؤش کردیا۔ دبئی کے راستے آنے والی مہمان ٹیم کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ آمد کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر مقامی ہوٹل میں 2 بجے پریس کانفرنس بھی کی۔

کراچی والے بیچارے کرکٹ میچز کا انتظار کرتے ہیں مگر ان کیلئے سب سے بڑی مشکل یہ ٹریفک بن جاتی ہے۔ سٹیڈیم کے اطراف کی ہی سڑکیں نہیں بلکہ متعلقہ روٹس کو بھی بند کر دیا جاتا ہے۔ ظاہر ہے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر یہ تمام اقدامات کرنا انتظامیہ کی مجبوری بھی ہے لیکن بعدض اوقات نا اہلی بھی بن جاتی ہے۔ 15 منٹ کا سفر بھی گھنٹے بھر میں طے ہوتا ہے۔

20 تاری سے میچز شروع ہیں لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹریفک پلان سامنے نہیں لایا گیا جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں کیونکہ کراچی میں مرکزی شاہراہوں پر عام دنوں میں رش زیادہ ہوتا ہے اور بند ہونے کی صورت میں 3 سے 4 گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہ جاتے ہیں۔ لیکن اطلاعات کے مطابق میچز کا ٹریفک پلان اتوار کے بعد دیا جائے گا کیونکہ اس وقت ملک بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کی مجالس اور جلوس کیلئے بھی سیکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More