ہماری ویب | Sep 14, 2022
سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ اسد روف کے بھائی طاہر کے مطابق وہ گھر جا رہے تھے اچانک ان کے سینے میں تکلیف ہوئی۔ 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے بپترین امپائر رہے انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔ یہی نہیں بلکہ 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More