17 سال بعد پاکستان آرہے ہیں ۔۔ انگلینڈ کی ٹیم کراچی کب آئے گی؟ شہریوں کو میچ کا بے صبری سے اتنظار

ہماری ویب  |  Sep 14, 2022

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پورے 17 سال بعد کل صبح کے اوقات کراچی پہنچ رہی ہے۔ کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ کراچی والے میچز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کیونکہ 17 سال بعد یہ پہلا موقع ہے جب انگلش ٹیم پاکستان آرہی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی 20 میچز 20، 22،، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ 3 ٹی 20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، معین علی، ہیری بروک، جورڈن کوکس شامل، سام کرن، بین ڈکیٹ، لیم ڈاسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل راشد، فل سالٹ، اولی سٹون، رئیس ٹاپلی کے ساتھ ڈیوڈ ویلی، کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More