ایشیاء کپ 2022 کی فاتح ٹیم سری لنکا کا اپنے ملک میں والہانہ استقبال کیا گیا جس کی دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز سے انٹرنیٹ پر جان پکڑلی۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا، فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکا کھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس میں سوار نظر آئے۔
سری لنکا کی عوام بھی اپنی اپنے کھلاڑیوں کی جیت کا جشن بھرپور انداز سے منا رہی تھی۔
خیال رہے سری لنکا نے ایشیاء کپ کے فائنل میچ پاکستان کو 23 رنز سے ہرا فتح سمیٹی۔ سری لنکن ٹیم کی جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی انہیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی تھی۔
آیئے نظر ڈالتے ہیں سری لنکن ٹیم کا انہی کی عوام نے کیسا شاندار استقبال کیا۔ تصاویر دیکھیئے۔