ایشیاء کپ کے فائنل میں جہاں سری لنکن اور پاکستانی شائقین میچ دیکھنے کے لیے آ رہے تھے وہیں بھارتی شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا گیا۔
دبئی اسٹیڈیم کے باہر مایوس کھڑے بھارتی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر شکوں کی برسات کر دی، ویڈیو بھی بنائی اور ساتھ ہی دیگر بھارتیوں کا موقف بھی لیا۔
بھارتی شائقین کی جانب سے پاک سری لنکا کے ایشیاء کپ فائنل میں بھارتی ٹیم کی شرٹ پہن کر آنے پر اسٹیڈیم انتظامیہ نے بھارتیوں کو داخلے سے روک دیا۔
ایک شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ بنا کسی ہدایات کے ہمیں روکا جا رہا ہے، ہم اسٹیڈیم کے باہر کھڑے ہیں، ہمیں بہت عجیب لگ رہا ہے، صرف مجھے ہی نہیں لیکن کئی بھارتی شائقین کرکٹ کو روکا جا رہا ہے۔ مزید کہنا تھا کہ اگر آپ نے اندر جانا ہے تو صرف سری لنکن اور پاکستانی ہی جا سکتے ہیں۔
جبکہ بھارتیوں کا کہنا تھا کہ ہم بھی اندر جانا چاہتے ہیں، میچ انجوائے کرنے آئے ہیں۔