اپنی شرٹ اتار کر دے دی ۔۔ شاہ نواز دھانی نے ایشیاء کپ کے فائنل میں اپنی شرٹ سری لنکن مداح کو کیوں دے دی؟ دیکیھے

ہماری ویب  |  Sep 11, 2022

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا فائنل کا میچ یوں تو سب کی توجہ حاصل کر ہی رہا ہے، لیکن اس سب میں شاہ نواز دھانی کی ویڈیو کافی وائرل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شاہ نواز دھانی کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں شاہ نواز دھانی اپنی شرٹ کو ایک مداح کے حوالے کر رہے ہیں۔

مداح کو شرٹ دینا تو عام بات ہے، لیکن شاہ نواز دھانی نے پاکستانی مداح کے بجائے شرٹ سری لنکن مداح کو دے دی ہے، شرٹ اس وقت شاہ نواز نے سری لنکن مداح کو دی جب ایشیاء کپ کا فائنل کا وقت تھا اور دونوں ٹیمیں جیتنے کے لیے پُر امید تھیں۔

شاہ نواز دھانی کو چیخ چیخ کر اپنے پاس بلانے والے سری لنکن مداح نے ویسے تو سری لنکن شرٹ ہی زیب تن کی ہوئی تھی تاہم لب پر دھانی دھانی تھا۔

شاہ نواز دھانی کے اس انداز نے پاکستانی سوشل میڈیا سمیت سری لنکن عوام کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More