شاداب خان نے امپائر کی اُنگلی زبردستی کیوں اٹھائی؟ میچ کے دوران وائرل مناظر کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Sep 11, 2022

آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاء کپ 2022 کا فائنل میچ دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستانی باؤلرز اس وقت گراؤنڈ میں اپنی شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہے۔ سری لنکا کی آدھی ٹیم 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی ہے۔

میچ کے دوران شاداب خان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں امپائر کے پاس جاکر ان کی انگلی اٹھاتے دیکھا گیا۔ سری لنکا کے ایک بیٹر کے آؤٹ ہونے کے خدشے پر پاکستانی ٹیم نے ری ویو لیا جس پر امپائرز کال دی گئی اور وہ ناٹ آؤٹ دیا گیا۔

ری ویو کا فیصلہ اسکرین پر آنے کے بعد امپائر ناٹ آؤٹ دیتا ہے جس کے بعد شاداب خان ان کے پاس جاکر ان کی انگلی زبردستی کھڑی کرنے کی کشش کرتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More