شائقین کرکٹ کے دل میں نسیم شاہ کی محبت ایسے جاگی کہ انہوں نے گراؤنڈ میں اپنے موبائل فون نسیم شاہ کو دینا شروع کر دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران جب نوجوان پیسر باؤنڈری پر کھلاڑیوں سے بات چیت کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے ان کی طرف اپنے موبائل فون پھینکے جنہیں نسیم شاہ پکڑتے گئے اور جیب میں ڈالتے رہے۔
اس میچ میں نسیم شاہ اور شاداب خان ریسٹ پر تھے جبکہ ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی تھی۔
نسیم شاہ کی متعدد ویڈیوز اس قت سوشل میڈیا پروائرل ہ رہی ہیں اورلوگ بہت شوق سے ان کے انٹرویوز دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔