پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ان دنوں خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں وجہ ان کے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ کی شاندار پرفارمنس بنی جس میں انہوں نے افغانستان سے ہارا ہوا میچ دو چھکے لگا کر جتوایا اور ہیرو بن گئے۔
نسیم شاہ ہی نہیں بلکہ ان کے ساتھ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا بھی خبروں میں مقبول ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی اسٹوری شئیر کی تھی جس کے بعد دونوں شخصیات کے چرچے آسمان پر پہنچ گئے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا مجھے ایسا کچھ نہیں پتہ، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں ،جن کا دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں اور جو بھی میچ دیکھنے آتے ہیں ان کی مہربانی ہے۔
نسیم شاہ نے کہا جو لوگ میرے لیے آتے ہیں ان کا شکر گزار ہوں، میرے اندر کچھ خاص نہیں ہے، نہ ہی میں آسمان سے اترا ہوا ہوں، لوگ پیار کرتے ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔
فاسٹ بولر نے کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔