موٹر سائیکل ملتے ہی لڑکا رونے لگا۔ جی ہاں ہم یہاں بات کر رہے ہیں سوال میڈیا پر تیزی سے وائرل ایک ویڈیو کی جس میں بیٹا باپ کے گلے لگ کر خوب روتا ہے۔
اب آپ کو بتاتے چلیں کہ ہوا کچھ یوں کہ بیٹا اپنے والد سے کئی دنوں سے موٹر سائیکل کی مانگ کر رہا تھا تو پھر اپنے لخت جگر کی فرمائش پوری کرنے کیلئے بل آخر نئی موٹر سائیکل لا ہی دی۔
پر اصل بات تو یہ ہے کہ اس بات کا بیٹے کو معلوم نہیں تھا تو اسی لیے گھر کے باہر باپ اپنی بانہیں پھیلائے کھڑا تھا جبکہ گھر والے بیٹے کی انکھیں بند کروا کر اسے باہر لے آئے تو بیٹے نے اپنی نئی موٹر سائیکل کو دیکھتے ہی والد کو گلے سے لگا لیا۔ اس موقعے پر تمام گھر والے ہی جذباتی ہو گئے۔
یاد رہے کہ چن ہی منٹ میں اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے اور اب تک اسے 72 ہزار عوام دیکھ چکی ہے۔