سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور ان کی فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کرکٹ میچ کے بعد شاہد اپنی بیٹیوں کو دیکھتے ہیں تو پیار کرے بغیر نہیں رہ پاتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں کی ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں شاہد جب میچ کھیل کر فارغ ہوئے تو ان کی بیٹیاں گراؤنڈ میں ہی آ گئیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی نے بیٹیوں کو دیکھتے ہی گلے لگا لیا، جبکہ بیٹیاں بھی والد سے خوب لاڈ پیار کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے پہلے بھی ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں جس میں شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ اسٹیڈیم میں کئی بار دیکھے گئے ہیں، جبکہ والد کی بیٹیوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کو مداح اور صارفین خوب پسند کرتے ہیں۔
اگرچہ یہ ویڈیو کشمیر پریمئیر لیگ کی ہے اور پرانی ہے، لیکن مداح آج بھی اسے شئیر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو گئی ہے۔