2 چھکے لگانے والے جادوئی بلے کو نیلام کیوں کر رہے؟ نسیم شاہ کا بڑا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 08, 2022

کل شارجہ میں ہونے والے میچ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 جادوئی چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ اور آخری گیندوں پر نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر سب کو اپنا گرویدہ کرلیا۔

میچ کے بعد کمنٹری روی شاستری سے بات کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ حسنین سے بیٹ تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں لگ رہا تھا اور پھر اس سے مزیدار چھکے لگے۔

پی سی بی کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں حسنین نے اپنا وہی بیٹ نسیم شاہ کو تحفے میں دینے کا اعلان کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ نسیم اس بیٹ کا جو کرنا چاہیں وہ کر سکتے ہیں۔

ویڈیو میں نسیم نے کہا کہ میں اس بیٹ کو نیلام کروں گا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان میں موجود سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کردوں گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More