پاکستان سے ہار کے بعد ایک اور صدمہ ۔۔ شارجہ اسٹیڈیم سے نکلنے کے بعد افغان شہریوں کے ساتھ کیا ہوا؟

ہماری ویب  |  Sep 08, 2022

شارجہ: ایشیاء کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان سے شکست کے غصے میں اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے والے افغان شہریوں کی شامت آگئی۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی۔

ویڈیوز میں افغان شائقین کی جانب سے پاکستانی مداحوں کو کرسیوں سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا گیا، ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

شارجہ پولیس نے ویڈیوز کی مدد سے نشاندہی ہونے کے بعد 34 افغان باشندوں کو اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور تشدد پر حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر جرمانے عائد کئے جائینگے اور ممکن ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افغان شہریوں کو شارجہ سے ڈی پورٹ کرکے ہمیشہ کیلئے خلیجی ممالک میں داخلہ بند کردیا جائیگا۔

اس سے قبل میچ کے دوران افغان بولر کی جانب سے پاکستانی بیٹر آصف علی کے ساتھ بدتمیزی کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس پر میچ ریفری نے دونوں کو بلایا اور سخت تنبیہ کی جبکہ دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ یا پابندی عائد کرنے کے حوالے سے فیصلہ آج سنایا جایگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More