ہمارے باؤلرز سے تو بیٹنگ ہی نہیں ہوتی اور یہ لوگ ۔۔ بھارتیوں نے افغانستان کی جیت کا پہلے ہی جشن منا لیا، پھر آگے کیا ہوا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 08, 2022

گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر ہارا ہوا میچ پاکستان کو جتوایا جسے ایک معجزہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

میچ میں ایسی پرفارمنس بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی ہے جب ٹیم کا کوئی باؤلر آخری گیندوں پر چھکے لگا کر میچ کا پانسہ ہی پلٹ کر رکھ دے۔ پاکستان کی جیت کے بعد افغانستان میں تو غم کے بادل چھائے رہے ساتھ ہی پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاکستان کی جیت کا غم منایا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے ایک پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کرکٹ کے تجزیہ کار افغانستان کی جیت کا پہلے ہی جشن منا بیٹھے تھے مگر بعد ازاں جو ہوا اس کے بعد بھارتیوں کے چہرے ہی اتر گئے۔ کل کی جیت کے بعد افغانستان اور بھارت دونوں ایشیاء کپ سے باہر ہوگئے ہیں جس کا بھارتیوں کو بہت زیادہ دکھ ہے۔

بھارتی ٹی وی پروگرام میں جیت سے قبل غیر ضروری جشن منانے کے بعد ایک تجزیہ کار نے غصے بھرے لہجے میں اپنے ساتھ بیٹھے لوگوں سے کہا کہ آپ کو لگا میچ ختم ہوگیا، یہ کرکٹ ہے باس پاکستان نے ایک بار پھر دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آخری بیٹر نسیم شاہ جنہوں نے آخری 2 چھکے لگا کر میچ جتوا دیا۔

بھارتی کرکٹ اینالسٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی بلے بازوں کے نیچے آنے والے باؤلرز ان سے بیٹنگ نہیں ہوتی اور وہاں نسیم شاہ نے میچ جتوا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More