آج کے میچ کے ہیرو نسیم شاہ نے افغان کھلاڑیوں کا
غرور خاک میں ملا دیا جب آخری اوور میں انہوں نے دو چھکے مار کر پاکستان کو ایشیاء کپ کے فاٸنل تک پہنچا دیا۔
ایک وقت کے لیے یوں لگا کہ شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ پاکستان کے ہاتھ سے بس نکل ہی گیا لیکن فاسٹ باٶلر نسیم شاہ کے آخری مارے گٸے چھکے نے جاوید میانداد کے آخری بال پر چھکے کی یاد تازہ کردی۔
افغانستان کے میچ ہارنے کے بعد افغان کھلاڑی میدان میں رو پڑے جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر واٸرل ہو رہی ہیں.
خیال رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 چھکے بھی لگائے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔