افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد اگرچہ پاکستان جیت گیا لیکن اس سب میں افغان کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی خوب واضح ہوئی۔
آصف علی کو آؤٹ کرنے بعد جب وہ واپس پویلین کو جانے لگے تو افغان بالر نے جملہ کسا جس پر آصف علی نے بلا دکھاتے ہوئے افغان بالر کو جواب دیا۔ ایک وکٹ کیا کی افغانستان کے کھلاڑی اوقات ہی بھول گئے تھے تاہم اس کے بعد نسیم شاہ نے ان کو ان کی اوقات خوب یاد دلائی۔
بجائے اس کے کہ افغان کھلاڑی بیچ بچاؤ کراتے وہ آصف کو ہی روکنے لگے تھے۔
آخری چھکے نے افغانستان کے کھلاڑیوں کے چھکے چھڑا دیے تھے۔ جس کے بعد نسیم شاہ نے بھی جواب ایسا سب سکھایا کہ افغان کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔