ہارا ہوا میچ جیت گیا ۔۔ پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر کامیابی سمیٹ لی، انڈیا ایشیا کپ سے باہر

ہماری ویب  |  Sep 07, 2022

افغانستان اور پاکستان کا آج ہونے والا سنسنی خیز میچ پاکستان نے جیت لیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے اور 131 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کو پاکستان نے آخری اوور میں جیت لیا۔

میچ میں ایک موڑ اس وقت آیا جب 21 رنز اور 12 بالیں رہ گئی تھیں اور پاکستانی کھلاڑی ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو رہے تھے وہیں آخر میں کھیلتے ہوئے نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر پاکستان کو فتح سے ہم کنار کردیا۔

ایشیا کپ میں سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کردیا اور افغانستان بھی آؤٹ۔

پاکستان کو اس میچ میں جیت اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر پورا کرلیا۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

افغان بیٹرز کو پاکستانی بولرز نے کھل کر نہ کھیلنے دیا۔ جس کے ساتھ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بناسکی۔

حضرت اللّٰہ زازئی اور رحمان اللّٰہ گرباز نے ٹیم کو 36 رنز کا اچھا آغاز کیا۔ ابراہیم زادران 37 گیندوں پر 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، حضرت اللّٰہ زازئی نے 21، رحمان اللّٰہ گرباز نے 17، کریم جنت نے 15 اور نجیب اللّٰہ زادران نے 10 رنز بنائے۔

حارث رؤف 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاداب خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور محمد نواز نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More