6 ستمبر : بھارت پھر ہار گیا ۔۔ سری لنکا سے شکست کے بعد کیا بھارت گھر جانے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 06, 2022

6 ستمبر بھارت کے ایک بار پھر ہولناک دن ثابت ہو گیا ہے، ایشیاء کپ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اب سری لنکا نے بھی بھارت دھول چٹا دی ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا نے بھارت کا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا،کوشل میڈس 57 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173رنز بنائے، کپتان روہت شرما 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکن بلے بازوں نے 174 رنز کا ہدف دوسری لاسٹ بول پر پورا کیا، جبکہ بلے باز کوشل میٹس 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس سب میں کوہل صفر پر آؤٹ ہوئے، سوریا کمار یادو 34، پانڈیا اور رشبھ پنٹ نے 17، 17 رنز بنائے۔

بھارت کے لیے اب ایشیاء کپ میں رہنا مشکل ہو گیا ہے، تاہم اگلے میچز میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More