بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ اروشی روتیلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی متحرک رہتی ہیں کیونکہ وہ اکثر تصاویر، اسٹوریز اور دلچسپ ویڈیو پوسٹ شئیر کرتی رہتی ہیں۔
مگر اس بار انہوں نے پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ویڈیو شئیر کرکے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اس پر باقاعدہ ایک بحث بھی جاری ہے۔
ایسا شاید پہلی بار ہوا ہوگا کہ کسی بھارتی اداکارہ کی طرف سے پاکستانی کھلاڑی کی ویڈیو اسٹوری اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہو۔ بھارتی اداکارہ کی جانب سے شئیر کر دہ اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران جب نسیم شاہ باؤلنگ کراتے ہیں تو کیمرہ اچانک اداکارہ اروشی کی طرف چلا جاتا ہے اور پھر جب نسیم باؤلنگ کرا لیتے ہیں تو باؤلر اسکرین کی جانب دیکھ کر مسکراتے ہیں اور ساتھ ہی ویڈیو میں اروشی کو بھی مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن در حقیقت ایسا ہوتا نہیں ہے۔ وہ دونوں ایک دوسرے کی طرف دیکھ کر نہیں مسکراتے بلکہ مذکورہ ویڈیو ایڈٹ کر کے اروشی اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر یوں لگ رہا ہے کہ اروشی اور نسیم شاہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرا رہے ہوں۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔