کیچ چھوڑ کر پاکستان کا ساتھ دیا، لوگوں کی تنقید ۔۔ میچ ہارنے کے بعد بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ وائرل کیوں ہو رہے ہیں؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Sep 05, 2022

پاکستان نے بھارت کو بڑی شکست دی جس پر بھارتی آپے سے باہر ہو گئے ہیں اور طرح طرح کی باتیں بناننے لگے جس میں کوئی سچائی نہیں۔

اب آپکو بتاتے چلیں کہ ہوا کچھ یوں کہ پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے آصف علی کا کیچ ڈراپ کر دینے والے سکھ کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کل رات سے سماجے رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ صارفین کی جانب سے ان پر سکھ ہونے کی وجہ سے شدید غصہ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اس لیے کیچ چھوڑ دیا اور تو اور انڈین میڈیا کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کے پیچھے پاکستان ملوث ہے جبکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ اور یاد رہے کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کی بہترین جیت پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان امڈ آیا ہے جس میں انہیں کوئی میجر تو کوئی ان کا شکریہ ادا کر رہا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ پا جی شکریہ آپ کا۔ آخر میں اس بات کی بھی وضاحت کرتے چلیں کہ یہ بھارتیوں کا پرانہ طریقہ کار ہے جب بھی پاکستان سے ہارتے ہیں تو اس طرح کی باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

جیسا کہ پچھلی مرتبہ محمد شامی کو مسلمان ہونے کا طعنہ دیا گیا اور اب انہیں خالصتانی سکھ ہونے کا،یاد رہے کہ 5 فروری 1999 کو بھارت میں پیدا ہوئے اور آئی پی ایل میں اداکارہ پریٹی زنٹا کی ٹیم میں بھی کھیلتے رہے اس کے علاوہ یہ بھارت میں سکھوں کے حق کیلئے بھی آواز اٹھاتے نظر آتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More