نعت بھی بڑھتے ہیں،والدہ کو بھی یاد کرتے ہیں ۔۔ اُبھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کرکٹ میں کیسے آئے؟ ان کی زندگی پر ایک نظر

ہماری ویب  |  Sep 05, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ابھرتا ہوا ستارہ نسیم شاہ جن کا کئی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم کردار رہا ہے۔ سیدے ہاتھ سے تیز ترین بال کرنے والے نسیم شاہ ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنے کی شروعات کی۔

پی سی بی کو انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہا کہ پہلے میں گھر میں کرکٹ کھیلتا تھا لیکن معلوم نہیں تھا کہ کرکٹ ایسا گیم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلا کرتے تھے اور تیز بال باؤلنگ کیا کرتے تھے جس کے بعد لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ تیز باؤلنگ کراتے ہیں انہیں ہارڈ بال سے گیند کرانی چاہیئے۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ میں جب چھوٹا تھا تو اس وقت میں ایک میچ دیکھ رہا تھا جس میں نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر شین بانڈ باؤلنگ کروا رہے تھے اور اس وقت مجھے کرکٹ کی اتنی سمجھ نہیں تھی مگر ان کے گیند کرانے کا انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔

فاسٹ باؤلر نسیم شادہ نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے سابق لیجنڈری باؤلرز کی کرکٹ ویڈیوز دیکھیں اور ان کے سیکھا۔

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے علاقے لوئی دیر سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ کی والدہ کی وفات کا علم سب ہی کو ہے۔2019 میں نسیم اس اسکواڈ کا حصہ تھا جو کہ آسٹریلیاء کے خلاف ٹیسٹ کھیل رہا تھا، لیکن اچانک والدہ کے انتقال نے انہیں توڑ کر رکھ دیا تھا، نسیم کی والدہ بیمار تھیں تاہم ان کی آخری رسومات میں نسیم شرکت نہ کر سکا۔ نسیم نے وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ گھر کے بڑوں سے مشاورت کے بعد کیا تھا، پریس کانفرنس میں نسیم والدہ کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے تھے اور رو دیے تھے۔

نسیم شاہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایکٹیو رہتے ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتے ہیں۔ وہ بچوں کے ساتھ بھی اپنا وقت بیتاتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو نعت پڑھنے کا بھی شوق ہے۔ ان کی ایک اندیکھی ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے جہاں وہ بہت سارے لوگوں کے درمیان بیٹھے نعت خوانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More