گذشتہ روز پاکستان بھارت کا ہائی وولیٹیج میچ دیکھنے کو ملا جس کے بعد پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ اب ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ یکطرفہ ہو اور لوگوں کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو نہ ملے۔
جس طرح گھر، گلی، محلوں میں لوگوں نے دلچسپی اور خوب شور شرابے کے ساتھ میچ کو انجوائے کیا ایسا ہی ماحول پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں بھی دیکھنے کو ملا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پیج پر شئیر کی گئی جو وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں کہ پاکستانی بیٹرز جب بھارت کے خلاف پچ پر موجود تھے تب کس طرح ہر ایک بال پر جشن منانے میں مگن تھے۔