قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت باؤلر یاسر شاہ نے پاک سری لنکا پہلے ٹیسٹ میچ میں بہترین گیند کروا کر اپنا نام دنیا کے بہترین باؤلرز کی فہرست میں درج کروا لیا۔ یاسر شاہ نے بھی شین وارن کی طرح صدی کی بہترین بال کروا دی جس پر آؤٹ ہونے والے بلے باز اور شائقین سب ہی دیکھ کر حیران رہ گئے۔
یاسر شاہ کو اب جادوئی لیگ اسپنر قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے بال کو اتنا اسپن کیا کہ بیٹر بھی گیند کو سمجھ نہ پایا اور وہ وکٹوں میں جا گھنسی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے مایہ ناز جادوئی باؤلر شین وارن نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف دکھایا تھا جب انہوں نے مائیک گیٹنگ کو کلین بولڈ کیا تھا۔ شین وارن کی جانب سے پھینکی گئی یہ گیند لیگ اسٹمپ سے باہر ٹپا لیتی ہوئی آف اسٹمپ اُڑا گئی تھی۔ ان کی کرائی گئی بال کو " بال آف دی سنچری" قرار دیا گیا تھا۔
تاہم اب سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک مرتبہ پھر ایسی ہی گیند پھیک کر شائقین کو ایک مرتبہ پھر چونکا دیا۔
دیکھیے ویڈیو۔