میاں بیوی کی آپس میں نوک جھوک اور محبت ایک فطری عمل ہے۔ دونوں ایک دوسرے سے زندگی بھر ساتھ رہنے کے دعوے بھی کرتے ہیں اور وعدے بھی۔ کچھ وعدے وفا ہو جاتے ہیں اور کچھ پورے نہیں ہو پاتے۔ کہیں بیویاں شوہروں سے ایسی ڈیمانڈ کر جاتی ہیں کہ بیچارے شوہر کچھ سیکنڈز کے لیے تو ششدر رہ جاتے ہیں کہ یہ کیسے پوری کریں گے۔ لیکن بیوی کی محبت میں وہ کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
کچھ روز سے عالمی میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو پر تبصرے زیرِ گردش ہیں جس میں ایک بیوی نے اپنے شوہر سے ایسی خواہش کردی جس کی تکمیل کے لیے شوہر کو بانجھ ہونا پڑے گا۔ آپ کو یہ پڑھ کر شاید عجیب لگ رہا ہوگا لیکن ٹک ٹاک پر کوئین آف ہاؤس کلیننگ نامی خاتون صارف نے اپنے شوہر سے دورانِ ویڈیو یہ مطالبہ کیا وہ بانجھ ہو جائے تاکہ جب ہماری طلاق ہو اور تم دوسری شادی کرو تو بچے نہ ہوسکیں۔
اس جوڑے کے 2 بچے ہیں اور دونوں میاں بیوی کی شادی پسند کی ہے۔ جیسے خواتین کہتی ہیں کہ ان کا شوہر دوسری شادی نہ کرے وہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی دوسری عورت کو برداشت نہیں کرسکتیں۔ بالکل اسی طرح اس خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کو نہ تو کسی کے ساتھ شیئر کرسکتی ہوں اور ان اس کی دوسری اولادیں دیکھ سکتی ہوں۔ اس ویڈیو پر صارفین حیران رہ گئے ہیں لیکن سب سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر نے بیوی کی محبت میں اس کا یہ مطالبہ ماننے کی حامی بھر دی ہے۔
لیکن یہ کیسے ممکن ہوگا؟
دراصل خواتین ہوں یا مرد حضرات جن میں بچوں کی خواہش نہیں ہوتی وہ vasectomy یا نس بندی کرواتے ہیں جس سے حمل کے عمل کو مستقل طور پر ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا جاتا ہے۔