یہ تالا چوری سے بچا سکتا ہے ۔۔ جانیئے گھر کو محفوظ رکھنے کے کچھ ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 20, 2022

چوری کہیں بھی کسی بھی جگہ ہوسکتی ہے۔ تو ایسی صورتحال میں اپنے گھروں، فلیٹس دوکانوں اور دیگر جگہوں کو محفوظ بنانا ہمارا اولین فرض ہے۔

گھروں کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیں اپنے گھروں کے دروازوں پر لگے تالوں اور نئے آنے والے لاکس کے استعمال کو اب یقینی بنانا ہوگا۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ گھروں کے لیے کونسے 3 لاکس بہترین کام دکھا سکتے ہیں جس سے آپ ہر قسم کی فکر سے آزاد ہوجائیں گے۔

1- فنگر پرنٹ لاک سسٹم

فنگر پرنٹ لاک کی اپنی ایک خاصیت ہے۔ یہ یوزر فرینڈلی ہوتا ہے۔اس میں صرف آپ نے ہاتھ کا انگوٹھا یا کوئی سی بھی انگلی رکھنی ہوتی ہے جس کی مدد سے لوک کھل جاتا ہے۔ اس میں چابیوں کی جھنجھٹ سے بچا جا سکتا ہے جو ہاتھ/بیگ/جیب سے گر کر کہیں غائب ہو جاتی ہیں۔ یہ لاک کچھ مہنگا تو ہوگا لیکن یہ آپ کے پورے گھر کی باقاعدگی کے ساتھ حفاظت میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔ فنگر پرنٹ ڈور لاک سسٹم کاروباری اداروں کے لیے بھی بہترین ہیں جہاں وہ کثرت سے استعمال کیے جاتے ہیں۔

2- اسمارٹ بلیو ٹوتھ ڈور لاک

آج کل ہر چیز اسمارٹ ہوچکی ہے۔ وہیں اسمارٹ بلیو ٹوتھ ڈور لاک بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جو موبائل کی مدد سے کام کرتا ہے۔ یہ کیسے کام کرتا ہے یہ ویڈیو دیکھیں۔

3- فور ڈیجٹ ڈائل لاک

یہ تالا آپ کے لیے کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس تالے میں آپ اپنی مرضی کے مطابق نمبروں کا پاسورڈ لگا سکتے ہیں۔ فور ڈیجٹ ڈائل لاک کافی مضبوط اور پائیدار ہوتا ہے۔ اس کو آپ اپنی سائیکل پر بھی لگا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More