ہماری ویب | Jan 11, 2022
جہاز کی لینڈنگ کے دوران اگر ذرا سی کوتاہی ہو جائے تو مسافروں سمیت ہوائی عملے کی جان مشکل میں پڑ جاتی ہے۔ لیکن اگر پرواز کے دوران کوئی اونچ نیچ ہو جائے تو جان جانے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ یہی معاملہ امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا جہاں جہاز ریل کی پٹری پر آگرا جس کے باعث پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔
معاملہ صرف یہیں ختم نہیں ہوا، جوں ہی جہاز پٹری پر آگرا 3 سے 6 سیکنڈ کے وقفے کے دوران سامنے سے ٹرین بھی پہنچ گئی، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے پائلٹ کی جان بچالی۔ خوش قسمتی سے پائلٹ کی زندگی پولیس اہلکار کی حاضر دماغی کی وجہ سے بچ گئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More