شہری کا اکاؤنٹ ہیک بھی ہو گیا اور پتہ بھی نہیں چلا ۔۔ واٹس ایپ پر مشکوک میسج کس طرح بینک اکاؤنٹ خالی کر رہا ہے؟ جانیے

ہماری ویب  |  Jan 04, 2022

ڈیجیٹل دور میں جہاں انسان کئی آسائشوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے وہیں بہت سے جعلی طریقوں سے انسان کو ٹھگا جا رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر سرگرم ہے جس میں واٹس ایپ کے ذریعے صارفین کا بینک اکاؤنٹس ہیک کرنے کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔

ریڈی روف نامی واٹس ایپ اسکیم میں صارفین سے ان کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق معلومات لی جاتی ہیں، جبکہ پرسنل ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ پر ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس کو کللک کر کے صارفین سے ان کی نجی معلومات اور اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

جبکہ یہ لنک آپ کے ونڈوز پی سی، آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائلز کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔

طریقہ کار:

جیسے ہی لنک پر صارفین کلک کرتے ہیں تو ایک نیا پیج سامنے آتا ہے جس میں صارفین سے سروے فارم فل کرایا جاتا ہے، جس کے عوض صارفین کو لالچ دی جاتی ہے۔ اس کے بعد صارفین سے ان کے گھر کا پتہ، نام، عمر، بینک انفارمیشن اور دیگر معلومات حاصل کرتے ہیں۔

ایک بار اگر معلومات ان مشکوک افراد تک پہنچ گئی تو یہ آپ کے اکاؤنٹ کو غیر قانونی طور پر یا کسی برے مقصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو Rediroff.com نامی ویب سائٹ کا لنک موصول ہو تو اسے کھولنے سے گریز کریے گا اور ممکن ہو تو ایف آئی اے سے رجوع ضرور کیجیے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More