اگر آپ کو نزلہ یا بخار ہوجائے تو ۔۔ وہ 4 بیماریاں سردی میں آپ کو اسپتال پہنچا سکتی ہیں، جانیئے ان کو کنٹرول کرنے کے چند طریقے جو ڈاکٹرز بتاتے ہیں

ہماری ویب  |  Jan 03, 2022

بیماری کوئی بھی ہو انسان کو اسپتال کے چکر لگوا ہی دیتی ہے۔ لیکن اصل مقصد بیماریوں سے بچنے کا ہونا چاہیئے اور توانا زندگی گزارنے کے لیے احتیاط کرنا ضروری ہوتا ہے۔

جیسا کہ اس وقت پورا پاکستان سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے باعث لوگ نزلہ، بخار، کھانسی کا شکار ہوجاتے ہیں اسی طرح سردی کی وجہ سے بڑی بیماریاں بھی ہمیں جکڑ سکتی ہیں۔

وہ موسم سرما کی کونسی بیماریاں ہیں آپ کے لیے جاننا بے حد ضروری ہیں۔

1- ہارٹ اٹیک ( دل کا دورہ)

آپ نے اکثر سنا اور دیکھا ہوگا کہ سردیوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسزمیں نمایاں اضافہ ہوجاتا ہے۔ کیونکہ سردی کے باعث ہائی بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جس سے دل پر دباؤ پڑتا ہے۔ یہ سردی کی بیماری آپ کو سیدھا اسپتال منتقل کروا سکتی ہے۔ لہٰذا آپ کے لیے ضروری ہے کہ سردی میں زیادہ سے زیادہ گھر پر رہیں اور گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

2- کان کا انفیکشن

سردیوں میں، کان کا انفیکشن کسی بھی موسم کی نسبت سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ٹھنڈے موسم میں ڈاکٹروں کے کلینک میں کان کے انفیکشن والے مریضوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں، یہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ کان کے انفیکشن سے بچنے کے لیے دھوئیں سے دور رہیں اور زیادہ سے زیادہ آرام کریں۔

3- جوڑوں میں درد

جوڑوں کے درد کی بیماری اکثر بڑے افراد میں عام ہی ہوتی ہے لیکن سردیوں میں اس کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔تاہم اس سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہنیں اور جسم کو گرم رکھنے کے لیے روزانہ صبح ورزش کریں۔

4- نزلہ زکام

سردیوں میں زکام اور فلو سے محفوظ رہنا ضرور ہے۔ کیونکہ، سردی میں فلو کے رابطے میں آنے کا بڑا خطرہ ہوتا ہے۔اس سے بچنے کے لیے بیمار لوگوں سے مناسب فاصلہ رکھیں اور ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔اپنی آنکھوں یا ناک کو بار بار چھونے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More