بُرجِ عقرب یا بُرجِ اسد ۔۔ آپ کا ستارہ ان میں سے کون سا ہے، جانیئے 2022 میں کن 5 ستاروں کی قسمت بدلنے والی ہے؟

ہماری ویب  |  Dec 30, 2021

آنے والے سال سے انسان کئی امیدیں جوڑتا ہے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ آنے والا سال اس کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئے اور اسی امید کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ انسانی زندگی میں فلکیات اور ستاروں کا بڑا عمل دخل ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ماہرِ فلکیات کی جانب سے بتائے گئے وہ 5 خوش نصیب ستارے جن کی قمست 2022 میں جاگنے والی ہے۔

٭ بُرجِ عقرب:

بُرجِ عقرب کا ستارہ آنے والے سال میں کامیابیوں کا زینہ طے کرے گا۔ ان کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوں گی۔ وہ لوگ جو اولاد کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ان کی بھی مشکل آسان ہونے کی امکانات ہیں۔ مالی اعتبار سے بھی آنے والا سال خوشیاں دکھائے گا۔

٭ بُرجِ اسد:

بُرجِ اسد کے لیے یہ سال کامیابیوں کا سال ہے۔ جس کام کے لیے قدم بڑھائیں گے، اس میں کامیاب ہوں گے۔ لیکن سوچ سمجھ کر درست فیصلہ کرنے کی کوشش کریں۔ ناکامیوں پر غور نہ کریں۔ آگے بڑھنے کے راستے اپنے لیے ہموار کریں۔

٭ بُرجِ ثور:

آپ لوگوں سے محتاط رہیں۔ لوگوں کے معاملےمیں قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ نوکری کے لیے آپ کے مسائل حل ہونے والے ہیں۔ لیکن زبان کو قابو میں رکھنے کی کوشش کریں۔

٭ بُرجِ میزان:

اگر آپ کو اپنی من پسند چیز چاہیے تو اطمینان رکھیں۔ اس سال آپ کی تمام تر محرومیوں کے ختم ہونے اور ترقی کا زینہ چڑھنے کی باری ہے۔ چھوٹے موٹے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔

٭ بُرجِ جدی:

آپ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ کامیابی خود آپ کے پاس آئے گی۔ احتیاط کریں کہ زیادہ غرور نہ کریں۔ یہ نقصان دہ ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More