زمین پر بیٹھ کر کھانا سنت ہے۔ لیکن اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں۔ صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ اور ہندو کمیونٹی کے لوگ بھی یوں زمین پر بیٹھ کر کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ جاپانی ماہرین کی ریسرچ کے مطابق :
زمین پر بیٹھ کر کھانے سے جلدی ہاضمہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ زمین پر انسانی جسم ایک خاص نسبت سے بیٹھتا ہے جس میں غذا کی نالی نظامِ انہضام کے اس حصے کے قریب پائی جاتی ہے جہاں کھانے کے ذرات ہضم ہوتے ہیں۔ لہذا بیٹھ کر کھانے سے ہاضمہ اچھا ہوتا ہے۔
ریڈھ کی ہڈی اور مہرے مضبوط رہتے ہیں۔ جسمانی درد میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔ زمین کے اندر ہونے والے کیمیائی عمل کی تاثیر ہمارے جسم میں معمولی اثرات مرتب کرتی ہے جس سے انسانی جسم کو بھرپور توانائی بھی ملتی ہے اور سستی بھی نہیں ہوتی۔
پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ جسم کے نچلے حصے میں خون کی ترسیل اور آکسیجن کی فراہمی آسان ہوتی ہے۔
انسانی جسم میں لچک پیدا ہوتی ہے۔ ایک پوزیشن سے دوسری پوزیشن میں حرکت کرتے ہوئے آسانی پیدا ہوتی ہے۔